قطر نے خبردار کیا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان کسی بھی قسم کی بڑھتی ہوئی کشیدگی خطے کے لیے خطرناک نتائج کا باعث بن سکتی ہے۔قطر کی جانب سے یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے کہ جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو دھمکی دی ہے کہ اگر ایرانی حکام مظاہرین کو قتل کرے گی تو امریکہ ایران کو سخت ضرب لگائے گا۔قطر کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان ماجد انصاری نے دوحہ میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ تہران اور واشنگٹن کے درمیان کسی بھی قسم کی بڑھتی ہوئی کشیدگی خطے میں تباہ کن اثرات مرتب کر سکتی ہے۔
انھوں نے زور دیا کہ دوحہ اس سے ہر ممکن حد تک بچنے کے لیے اقدامات کر رہا ہے۔یاد رہے کہ ایران نے بارہ روزہ جنگ کے دوران، امریکہ کی جانب سے اپنے جوہری تنصیبات پر حملے کے جواب میں، گزشتہ سال دو جولائی کو العدید ایئر بیس کو نشانہ بنایا تھا جو امریکی فوجیوں کا مرکز ہے۔ماجد انصاری نے مزید کہا کہ ہم اب بھی اس بات پر یقین رکھتے ہیں ایک سفارتی حل ممکن ہے۔ ہم تمام فریقین سے بات کر رہے ہیں تاکہ کوئی سیاسی و سفارتی راستہ نکالا جا سکے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی