انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے مطالبہ کیا کہ وہ ایران پر زور دے کہ وہ 1988 کے "جیل میں قتل عام" کیمہلوکین کی اجتماعی قبروں کوسامنے لائے۔ایک بیان میں انسانی حقوق کی تنظیم نے تہران کی ماورائے عدالت پھانسی اور ہزاروں سیاسی مخالفین کی جبری گمشدگی کی بین الاقوامی تحقیقات شروع کرنے کا مطالبہ کیا، جو کہ "انسانیت کے خلاف جرائم" کے مترادف ہے۔حالیہ مہینوں میں بیان میں کہا گیا ہے کہ ایرانی حکام نے تہران کے باہر خاواران اجتماعی قبرستان کے گرد "نئی، دو میٹر کنکریٹ کی دیواریں کھڑی کی ہیں، جس کے بارے میں خیال ہے کہ وہاں سنہ1988 میں خفیہ طور پر پھانسی پانے والے کئی سو سیاسی مخالفین کی باقیات کو دفن کیا گیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی