i بین اقوامی

ایکواڈور کی جیل میں ہنگامہ آرائی‘31 قیدی ہلاکتازترین

November 10, 2025

جنوبی امریکی ملک ایکواڈور میں واقع جیل میں خوفناک ہنگامہ آرائی کے دوران31 قیدی ہلاک ہوگئے، یہ واقعہ شہر مچالا کی جیل میں پیش آیا۔ایکواڈور کی جیل انتظامیہ کے مطابق 27 قیدیوں کی موت پھانسی کے باعث فوری طور پر واقع ہوئی۔ انتظامیہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔اتوار کو ہی اسی جیل میں ایک اور جھڑپ کے دوران چار قیدیوں کی ہلاکت بھی رپورٹ ہوئی تھی، جسے پولیس کی خصوصی ٹیموں نے بعد میں قابو میں کر لیا۔ جیل حکام کے مطابق یہ تصادم قیدیوں کو ایک نئے سیکیورٹی والے سیل میں منتقل کرنے کے فیصلے پر شروع ہوا۔ایکواڈور میں حالیہ برسوں کے دوران جیلوں میں پرتشدد فسادات معمول بن چکے ہیں، جس میں اب تک سیکڑوں قیدی اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ ایکواڈور کی جیلیں رکنے کی گنجائش سے کہیں زیادہ قیدیوں سے بھری ہوئی ہیں اور گینگز کے درمیان منشیات کی اسمگلنگ اور طاقت کے تنازع نے انہیں جنگی میدان میں تبدیل کر دیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی