i بین اقوامی

ایکواڈور کی جیل میں خوفناک خونی تصادم، 31 قیدی ہلاکتازترین

November 10, 2025

جنوبی امریکی ملک ایکواڈور میں واقع مچالا جیل میں ہنگامہ آرائی کے نتیجے میں 31 افراد ہلاک ہو گئے۔بین الاقوامی خبر ایجنسیوں کے مطابق جیل میں صبح کے وقت قیدیوں کے درمیان تصادم ہوا جس میں اسلحے کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق چار افراد فائرنگ سے ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔حکام کے مطابق ہنگاموں کے بعد 27 مزید لاشیں جیل کے مختلف حصوں سے برآمد ہوئیں جن کی موت دم گھٹنے سے ہوئی۔جیل انتظامیہ اور سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر صورتحال پر قابو پا لیا جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں تاکہ ہلاکتوں کی اصل وجوہات اور تشدد کے محرکات کا تعین کیا جا سکے۔واضح رہے کہ ایکواڈور کی جیلوں میں گزشتہ چند برسوں کے دوران قیدی گروپوں میں خونریز جھڑپوں کے متعدد واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں، جنہیں ملک کے منظم جرائم اور منشیات مافیا سے جوڑا جاتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی