i بین اقوامی

افغانستان سے آنے والے تمام تارکین وطن کا دوبارہ جائزہ لیاجارہا ہے، وائٹ ہائوستازترین

December 02, 2025

ترجمان وائٹ ہائو س کیرولین لیوٹ نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ افغانستان سے آنے والے تمام تارکین وطن کا دوبارہ جائزہ لے رہے ہیں،امریکا کی قومی سلامتی خطرے میں ڈالنے والا کوئی بھی شخص ملک بدر کر دیا جائے گا۔پریس بریفنگ کے دوران ترجمان وائٹ ہائوس کیرولین لیوٹ کا کہنا تھا کہ پناہ گزینوں کے تمام فیصلوں اور خصوصی امیگرینٹ ویزوں کا اجرا روک دیا ہے۔ افغانستان سے امریکا آنے والے تمام تارکین وطن کا بغور دوبارہ جائزہ لیا جارہا ہے، قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے والے کسی شخص کو ملک سے باہر نکال دیا جائیگا۔

گزشتہ دنوں کے المناک واقعے کے بعد صدر کا بڑے پیمانے پر ڈی پورٹیشن منصوبہ پہلے سے زیادہ اہم ہوچکا ہے۔صدر ٹرمپ کی صحت سے متعلق بات کرتے ہوئے وائٹ ہائو س کی ترجمان نے کہا کہ امریکی صدر کی مجموعی طور پر صحت بہترین ہے، صدر ٹرمپ کا ایم آر آئی احتیاطی طور پر کیا گیا ہے، ان کا دل درست اور صحت مند حالت میں ہے۔یوکرین جنگ کے حوالے سے ترجمان وائٹ ہائو س کا کہنا تھا کہ واشنگٹن، روس یوکرائنی جنگ بندی کیلئے پرامید ہے۔انہوںنے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ جمعرات کو روانڈا اور کانگو کے رہنمائوں کی امن معاہدے پر دستخط کرنے کیلئے وائٹ ہائو س میں میزبانی کریں گے۔ توقع ہے امریکہ کی ثالثی میں جون میں طے پانے والے امن معاہدے پر مکمل عمل درآمد ہوگا

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی