افغانستان کے شمالی صوبہ تخار میں گزشتہ ہفتے کے دوران تقریبا 1 ہزار 500 بچے اسہال سے متاثر ہوئے ہیں۔صوبائی ہسپتال میں بچوں کی وارڈ کے انچارج حفیظ اللہ عاطفی نے بدھ کے روز شِنہوا کو بتایا کہ صوبائی ہسپتال میں اسہال سے متاثرہ تقریبا 1 ہزار 500 تک بچوں کا علاج معالجہ کیا گیاہے جن میں سے زیادہ تر کی عمریں 8 سال سے کم ہیں۔انہوں نے کہا کہ بیماری پر قابو پا لیا گیا ہے۔ہسپتال ذرائع کے مطابق گرم موسم ، آلودہ پانی کا استعمال اور خاندانوں میں صحت کی دیکھ بھال کینکات پر عملدرآمد نہ کرنا صوبے کے مرکز اور اضلاع میں اس بیماری کے پھیلنے کی وجوہات ہیں۔افغانستان کے جنوبی صوبہ قندھار میں 2 ہفتے قبل اسہال کے شکار 9 ہزار 500 مریضوں کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جن میں سے 667 میں ہیضہ کی تشخیص ہوئی ہے-
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی