i بین اقوامی

عراقی حکومت کا مقتدی الصدرسمیت دیگر سیاسی رہنمائوں سے قومی مذاکرات میں شرکت کا مطالبہتازترین

September 06, 2022

عراقی حکومت نے مقتدی الصدرسمیت دیگر سیاسی رہنمائوں سے ملک کو بحران سے نکالنے کے لیے قومی مذاکراتی اجلاس میں شرکت کرنے کا مطالبہ کیا ہے،عراقی سیاست دانوں نے وزیر اعظم مصطفی الکاظمی کی زیر صدارت دوسرے قومی مکالمے کے اجلاس میں شرکت کی،اجلاس کے بعد وزیر اعظم ہاوس کی جانب سے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا گیا کہ تمام سیاسی گروپ ملک میں بحران کے ذمہ دار ہیں اور استحکام کے لیے کوششیں کی جائیں،بیان میں کہا گیا کہ مذکورہ ملاقاتوں کے جاری رہنے پر اتفاق کرنے والے رہنمائوں نے قومی حل کے لیے روڈ میپ کا تعین کرنے کے لیے تمام سیاسی گروپوں پر مشتمل ٹیکنیکل کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا،بیان میں کہا گیا کہ اس وفد کا فرض انتخابات کے انعقاد کے لیے اختلاف رائے رکھنے والے سیاسی گروپوں کو یکجا کرتے ہوئے انتخابی قانون اور الیکشن کمشنر کے ڈھانچے میں تبدیلی لانا ہوگی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی