i بین اقوامی

عراق کی وفاقی عدالت نے اسمبلی تحلیل کرنے کی درخواست مسترد کر دیتازترین

September 08, 2022

عراق کی وفاقی عدالت نے اسمبلی تحلیل کرنے کی درخواست مسترد کر دی ہے ،عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی عدالت کی جانب سے دیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسمبلی کو تحلیل کرنے کا فیصلہ عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں ہے،بیان میں اس بات کی بھی نشاندہی کی گئی کہ اگرکوئی حقیق جواز ہو تو اسمبلی خود ہی تحلیل ہو سکتی ہے،عراق کے سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق اسمبلی کی تحلیل کے لیے وفاقی عدالت میں تقریبا ایک ہزار درخواستیں دی گئی ہیں ، معلوم ہوا ہے کہ عدالت میں درخواست گزاروں میں سے زیادہ تر صدر تحریک کے رہنما مقتدی الصدر کے حامی ہیں،عراقی شیعہ مذہبی اور سیاسی رہنما اسمبلی کی تحلیل اوردوبارہ انتخابات کرائے جا نے کے خواہشمند تھے، دوسری جانب ایران کے حمایت یافتہ شیعہ گروپوں کا کہنا تھا کہ دوبارہ انتخابات کا فیصلہ سیاسی گروپوں کے درمیان آئینی معاہدوں کے مطابق ہونا چاہیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی