i بین اقوامی

عراق کی کشیدہ سیاسی صورتحال، امریکہ کی تمام فریقین سے مذاکرات کی اپیلتازترین

August 30, 2022

امریکہ نے عراق میں متحارب سیاسی جماعتوں کے درمیان مذاکرات پر زور دیا ہے تاکہ صورت حال پر امن رہے اور سیاسی اختلافات تشدد کی شکل اختیار نہ کر جائیں اور موجودہ کشیدگی مزید عدم استحکام میں تبدیل نہ ہو جائے، امریکہ نے ان خبروں کی تردید کی ہے کہ بغداد میں پیر کے روزامریکی سفارت خانہ خالی کر دیا گیا ہے،امریکہ کی طرف سے عراقی جماعتوں کے درمیان مذاکرات کیے جانے کی اپیل ایسے وقت میں کی گئی ہے جب شیعہ لیڈر مقتدی الصدر نے سیاست سے اپنی علیحدگی کا اعلان کیا اور اس پھربغداد میں احتجاج و فساد کی صورت پیدا ہونے لگی،یہ تصادم ایران کے حمایت یافتہ سیاسی کارکنوں اور شعیہ رہنما مقتد الصدر کے حامیوں کے درمیان شروع ہوا۔

اس تصادم کی اطلاعات کے ساتھ ہی فوری طور پر ایسی ویڈیوز تیزی سے وائرل ہونے لگیں جن میں دکھایا گیا تھا کہ سفارت کار بغداد کے گرین زون سے نکل کر دور محفوظ مقامات کی طرف جارہے ہیں، امریکہ نے عراق میں سفارت خانہ خالی کرنے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے ایک بیان میںکہا کہ امریکہ اپنے شہریوں کی حفاظت یقینی بنارہا ہے، بیان میں کہا گیا ہے کہ ہماری سہولیات کا تحفظ بھی ہمارے لیے اہم ترین ترجیح ہے، امریکی دفتر خارجہ کے ایک اہلکار نے کہا عراق میں تشدد کے واقعات ہمارے لیے تکلیف دہ ہیں اس لیے ایسا کچھنہیں ہونا چاہیے جس سے عراق کی سلامتی، استحکام اور خود مختاری کے لیے خطرہ پیدا ہو جائے،امریکی اہلکار نے کہا یہ وقت مذاکرات کرنے کا ہے تصادم کو بڑھانے کا نہیں ہے، ہم اپنی اس اپیل میں عراق کی تمام سے کہتے ہیں کہ وہ پر امن اور پر سکون رہتے ہوئے تشدد سے بچ کر اپنے سیاسی اختلافات کو طے کریں۔ عراقی آئین کے اندر رہتے ہوئے اور پر امن انداز میں مسائل حل کریں۔

کریڈٹ:انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی