وینزوکیلا کی نیشنل اسمبلی سے خطاب کے دوران نکولس مادورو کے بیٹے نکولس گویرا جذباتی ہو گئے اور آنسو چھپاتے ہوئے کہا کہ آپ نے ہم سب کو مضبوط بنایا ہے۔نکولس مادورو کے بیٹے نکولس گویرا نے عوام کو یقین دہانی کرائی کہ جب تک صدر واپس نہیں آتے، وہ اپنا فرض نبھا رہے ہیں۔نکولس گویرا نے مزید کہا کہ وینزویلا محفوظ ہاتھوں میں ہے اور ملک کے مستقبل کے لیے امید اور عزم برقرار رہے گا۔اس جذباتی خطاب نے اسمبلی کے اراکین اور عوام کو بھی متاثر کیا اور ملک میں سیاسی یکجہتی کی ضرورت پر زور دیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی