یوگنڈا میں طوفانی بارشوں کے باعث سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 10سے زائد افراد ہلاک ہو گئے،یوگنڈا کی ریلیف، ڈیزاسٹر اور پناہ گزینوں کی وزیر ایستھر اینیاکون ڈیونیا نے بتایا کہ ملک کے مشرق میں مبالی اور کپچوروا کے علاقوں میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 10 افراد ہلاک ہوئے، اور 12 افراد کی تلاش اور بچا ئوکی کوششیں جاری ہیں،حکومت کی جانب سے لینڈ سلائیڈنگ کے شکار علاقوں میں رہنے والے لوگوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ اپنے گھر بار کو ترک کردیں اور محفوظ علاقے منتقل ہو جائیں ،ریڈ کراس کے ترجمان ریٹاہ ناکاسیتا نے بھی اعلان کیا کہ دونوں خطوں میں سیلاب سے 1152مکانات متاثر ہوئے ہیں اور ان خاندانوں کو اسکولوں اور سرکاری عمارتوں میں آباد کیا جا رہا ہے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی