سعودی وزارت افرادی قوت، فروغ افرادی قوت فنڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن اتھارٹی اورعمل المستقبل کمپنی نے ہوم ڈیلیوری سروس میں سعودی نوجوانوں کو ملازمت دلانے کے لیے نئے اقدام کا اعلان کیا ہے۔ جس میں سعودی نوجوانوں کو ماہانہ تین ہزار ریال دیے جائیں گے۔ سعودی اداروں نے نئے اقدام کا اعلان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرکے کیا ہے۔ ان اداروں نے طے کیا تھا کہ جو سعودی نوجوان اپنے طور پر سمارٹ فون ایپ کے ذریعے ہوم ڈیلیوری سروس میں حصہ لیں گے اور درکار انتظامات کریں گے انہیں ماہانہ تین ہزار ریال زراعانت کے طور پر دیے جائیں گے۔پروگرام کے آغاز سے 24 ماہ تک یہ سہولت دی جائے گی تاکہ اس دوران ہوم ڈیلیوری سروس سے منسلک سعودی لڑکیاں اور لڑکے اپنے قدموں پر کھڑے ہو سکیں۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی