i بین اقوامی

بھارتی اسپتال میں آتشزدگی سے 8افراد ہلاکتازترین

August 02, 2022

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں اسپتال انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت کی وجہ سے 4مریضوں سمیت 8افراد جھلس کر زخمی ہوگئے ،بھارتی میڈیا کے مطابق جبل پورمیں واقع نیولائف ملٹی اسپیشلٹی اسپتال میں گزشتہ روز لگنے والی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے ہی اسپتال کی نچلی اور پہلی منزل کو اپنیلپیٹ میں لے لیا،آتش زدگی کے نتیجے میں اسپتال میں داخل 4مریضوں سمیت 8افراد ہلاک اور5جھلس کر زخمی ہوگئے ، آگ لگنے کا واقعہ دوپہردوبجے پیش آیا تاہم فائربریگیڈ کو 15منٹ کی تاخیرسے کال کی گئی جس کے بعد چارفائر برگیڈ کی گاڑیوں نے آگ بجھانے کا آغازکیا،حکام کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے یہی لگتا ہے کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے اسپتال کے عملے نے جنریٹرچلانے کی کوشش کی،تاہم وولٹیج میں کمی بیشی سے ہونے والے شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگ گئی جس نے چند ہی لمحوں میں اسپتال میں فارمیسی، گرائونڈ فلوراورپہلی منزل کواپنی لپیٹ میں لے لیا جس سے وہاں موجود افراد کواسپتال کے داخلی اورخارجی راستوں تک رسائی نہیں مل سکی، جس وقت یہ واقعہ پیش آیا اس وقت اسپتال میں 25افراد موجود تھے جوجان بچا کرنکلنے میں کام یاب رہے لیکن گرائونڈ فلورپرانتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل 4مریض، تین عملے کے ارکان اورنرس جھلس کرہلاک ہوگئی، افسوس ناک حادثے کے بعد مدھیہ پردیش کے وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان نے مرنے والوں کے لواحقین کے لیے 5لاکھ روپے اورزخمیوں کے لیے 50ہزارفی کس امداد دینے کا اعلان کیاہے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی