i بین اقوامی

کینیڈا ، امریکہ اورمیکسیکو کا ہنگامی حالات میں تجارتی بہا ئوبرقرار رکھنے کا اعلانتازترین

July 12, 2022

کینیڈا، امریکہ اور میکسیکو کے اعلی تجارتی حکام نے اعلان کیا ہے کہ شمالی امریکہ کے تینوں ممالک ہنگامی حالات میں تجارتی بہا ئوکو یقینی بنانے کیلئے کام کریں گے۔کینیڈا ۔ امریکہ ۔میکسیکو معاہدہ(کوسما) آزاد تجارتی کمیشن کے دوسرے اجلاس کے سلسلے میں کینیڈا کی بین الاقوامی تجارت ، فروغ برآمدات ، چھوٹے کاروبار اور اقتصادی ترقی کی وزیر میری نگ ، میکسیکو کی سیکرٹری اقتصادیات تاتیانا کلوتھیئر اور امریکہ کی تجارتی نمائندہ کیتھرین تائی نے جمعرات اور جمعہ کے روز آپس میں ملاقات کی۔
اجلاس کے بعد جاری ہونیوالے مشترکہ بیان میں وزرا نے کمیشن کی مسابقتی کمیٹی کو 90 دن کے اندر ہنگامی حالات کے دوران تینوں ممالک کے درمیان تجارت کے بہا سے متعلق مسائل کو برقرار رکھنے، دوبارہ قائم کرنے یا دیگر مسائل حل کرنے سے متعلق ذیلی کمیٹی کے قیام پرمذاکرات مکمل کرنے کی ہدایت کی۔بیان کے مطابق اس ذیلی کمیٹی کے تحت ایک ور گروپ بھی قائم کیا جائے گا جو بنیادی ڈھانچے کی اہم ترجیحات کی مشترکہ تفہیم پر رابطہ قائم کرے گا۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی