چین کی جنوب مغربی چھونگ چھنگ بلدیہ سے 23 جون کو الیکٹرانک مصنوعات، مکینیکل پرزوں اور روزمرہ کی ضروریات سے لدی ایک مال بردار ٹرین جرمنی کے شہر ڈوئسبرگ پہنچ گئی۔ یہ چین-یورپ ریلوے ایکسپریس (چھونگ چھنگ) کے ذریعے چلائی جانے والی چین-یورپ مال بردار ٹرینوں کا 10ہزار واں سفر ہے، جو چین میں اپنی نوعیت کا پہلا سفر ہے۔ ڈسلڈورف میں چینی قونصل جنرل ڈو چھن گو، ڈوئسبرگ کے میئر کے دفتر کے چینی امور کے کمشنر مارکس ٹیوبر، اور ڈیوس پورٹ کے سی ای او مارکس بنگن نے ڈوئسبرگ میں منعقد ہونے والی ایک استقبالیہ تقریب میں شرکت کی۔
ڈونے اپنی خیر مقدمی تقریر میں کہا کہ یہ چین-یورپ مال بردار ٹرین خدمات کے لیے ایک سنگ میل ہے، اور یوریشیا میں مشترکہ ترقی کے نئے سفر کا ایک نیا نقطہ آغاز ہے۔ اس سال چین اور جرمنی کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 50ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ ڈو نے کہا کہ 50 سال پہلے دونوں ممالک کے درمیان سالانہ تجارتی حجم 30کروڑامریکی ڈالر سے کم تھا، اب اسے پورا کرنے میں اوسطا صرف 12 گھنٹے لگتے ہیں۔ مارکس بنگن نے کہا کہ جرمنی اور چین کے درمیان وسیع اقتصادی تعاون ہے اور گزشتہ 50 سالوں میں دونوں کے درمیان کامیاب تعاون کا مشاہدہ کیا گیا ہے جس سے دونوں کو فائدہ پہنچا ہے۔ ہم مستقبل میں مزید تعاون کے منتظر ہیں۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی