i بین اقوامی

چین کے فیکٹری گیٹ افراط زر میں جون کے دوران بھی کمی جاریتازترین

July 12, 2022

چین میں پیداوارکی بحالی کو فروغ دینے اور سپلائی و قیمتوں کو مستحکم کرنے کی کوششوں کے باعث جون کے دوران مسلسل چھٹے ماہ فیکٹری گیٹ افراط زر میں بتدریج کمی واقع ہوئی ہے۔قومی شماریات بیورو(این بی ایس) نے ہفتہ کے روز بتایا کہ جون کے دوران چین کے پروڈیوسر پرائس انڈیکس (پی پی آئی) میں گزشتہ سال کی نسبت 6.1 فیصد اضافہ ہوا ہے، جو ایک ماہ قبل کے مقابلے میں 0.3 فیصد پوائنٹس کم ہے۔
یہ انڈیکس فیکٹری گیٹ پر اشیا کی لاگت ماپنے کاپیمانہ ہے۔این بی ایس کے سینئر شماریات ڈونگ لی جوآن نے پیداوار کی بحالی کو تیز کرنے ، صنعتی اورسپلائی چین کو بند کرنے کے ساتھ ساتھ مستحکم قیمتوں اور سپلائی کو یقینی بنانے کی موثر پالیسیوں کیلئے مسلسل کوششوں کو پی پی آئی میں کمی کی وجہ قرار دیا ہے۔ماہانہ بنیادوں پر مئی کے 0.1 فیصد اضافہ کے مقابلے چین کے پی پی آئی میں گزشتہ ماہ کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔این بی ایس اعدادوشمار کے مطابق سروے کیے گئے 40 صنعتی شعبوں میں سے 37 میں مئی کی طرح ہی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی