i بین اقوامی

چین کے دوموسمیاتی سیٹلائٹس نے آزمائشی آپریشن شروع کردیتازترین

June 02, 2022

بیجنگ(شِنہوا) چین کے دوموسمیاتی سیٹلائٹس نے اپنے زمینی ایپلی کیشن سسٹم کے ساتھ  آزمائشی آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔

چین کے موسمیاتی ادارے  کے مطابق دونوں سیٹلائٹس،فینگ یون-3ای اورفینگ یون-4بی عالمی صارفین کو مشاہداتی ڈیٹا اور ایپلیکیشن کی خدمات فراہم کریں گے۔

چین نے اب تک مجموعی طور پر19 فینگ یون سیٹلائٹس خلا میں بھیجے ہیں جو 123 ممالک اور خطوں کو ڈیٹا پروڈکٹس اور خدمات فراہم کر رہے ہیں جن میں سے سات فی الحال مدار میں ہیں۔