i بین اقوامی

چین میں جون کے دوران نئے یوآن قرض کی مالیت 28.1 کھرب یوآن ہوگئیتازترین

July 14, 2022

چین میں نئے یوآن کرنسی میں قرض کی مالیت جون کیدوران 28.1 کھرب یوآن (419.65 ارب امریکی ڈالرز) ہوگئی۔ پیپلزبینک آف چائنہ کے مطابق مالیت میں اضافہ گزشتہ برس کے اسی عرصے کے مقابلے میں 686.7 ارب یوآن کا اضافہ ہوا ہے۔ پیپلزبینک آف چائنہ کے مطابق رقم کی فراہمی میں نقدی کی گردش اور تمام ڈیپازٹ کا احاطہ کرنے والے ایک بڑے پیمانے ایم 2 میں گزشتہ برس کی نسبت 11.4 فیصد اضافہ ہوا، اور یہ گزشتہ ماہ کے اختتام تک 2581.5 کھرب یوآن تک پہنچ گیا۔
شرح نمو مئی کیاختتام کے اعدادوشمارکے مقابلے میں 0.3 فیصد پوائنٹس زیادہ تھی، اور یہ گزشتہ برس کے اسی عرصے کی نسبت 2.8 فیصد پوائنٹس زائد تھی۔ نقدی کی گردش اور ڈیمانڈ ڈیپازٹ کا احاطہ کرنے والا ایم ون جون کے اختتام پر 674.4 کھرب یوآن رہا، اس میں گزشتہ برس کی نسبت 5.8 فیصد اضافہ ہوا۔ نقدی کی گردش کا احاطہ کرنے والے ایم صفر میں ایک برس قبل کے مقابلے میں 13.8 فیصد اضافہ ہوا ہے اور یہ 96 کھرب یوآن تک پہنچ گیا۔
مرکزی بینک نے رواں سال کی پہلی ششماہی میں مجموعی طور پر 518.6 ارب یوآن خالص نقدی مارکیٹ میں داخل کی۔ نئی شامل کردہ سماجی سرمایہ کاری گزشتہ ماہ 51.7 کھرب یوآن رہی جو گزشتہ برس کی اسی مدت کے مقابلے میں 14.7 کھرب یوآن اضافہ ہے۔ یہ مالیاتی نظام سے افراد اور غیرمالیاتی اداروں کی حاصل کردہ رقم کی پیمائش کرتا ہے۔
رواں سال کی پہلی ششماہی میں نئی سماجی سرمایہ کاری مجموعی طور پر 210 کھرب یوآن رہی جو ایک برس قبل کی اسی مدت سے 32 کھرب یو آن زیادہ ہے۔مختلف مد میں اعدادوشمار کی تقسیم مالیاتی شعبے میں حقیقی معیشت کے مستقل تعاون کو ظاہر کرتی ہے۔ رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران حقیقی معیشت میں سماجی سرمایہ کا حصہ 64.6 فیصدتھا۔ تازہ اعدادوشمار کے مطابق چین میں نئے یوآن ڈیپازٹ جنوری۔ جون کے عرصے میں 188.2 کھرب یوآن تک پہنچ گئے جو ایک برس قبل کے اسی عرصے سے 47.7 کھرب یوآن زیادہ ہیں۔ رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران سرحد پار تجارت میں رین من بی میں لین دین مجموعی طور پر 45.8 کھرب یوآن رہا۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی