چین میں رواں سال کے ابتدائی 5 ماہ میں حقیقی استعمال میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) گزشتہ برس کی نسبت 17.3 فیصد بڑھ کر 564.2 ارب یوآن ہوگئی۔ وزارت تجارت نے بتایا کہ امریکی ڈالرز کے اعتبار سے آمد 87.77 ارب امریکی ڈالرز رہی جو گزشتہ برس کی نسبت 22.6 فیصد زائد ہے۔ وزارت کے اعداد و شمار کے مطابق خدمات کی صنعت میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری کی آمد گزشتہ برس کے مقابلے میں 10.8 فیصد بڑھ کر423.3 ارب یوآن تک پہنچ گئی، جبکہ ہائی ٹیک صنعتوں میں 1 سال قبل سے 42.7 فیصد اضافہ ہوا۔ اعداد و شمار کے مطابق ہائی ٹیک مینوفیکچرنگ میں خاص طور پر براہ راست بیرونی سرمایہ کاری میں 1 برس قبل کی اسی مدت کے مقابلے میں 32.9 فیصد اضافہ ہوا جبکہ ہائی ٹیک سروس سیکٹر میں اضافہ گزشتہ برس کی نسبت 45.4 فیصد رہا۔ اس عرصے میں جنوبی کوریا، امریکہ اور جرمنی کی سرمایہ کاری میں بالترتیب 52.8 فیصد، 27.1 فیصد اور 21.4 فیصد اضافہ ہوا۔ جنوری سے مئی کے دوران ملک کے وسطی خطے میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری کی آمد میں گزشتہ برس کی نسبت 35.6 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ مغربی خطے میں اضافے کی شرح 17.9 فیصد اور مشرقی خطے میں 16.1 فیصد رہی۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی