چین کے نائب وزیر اعظم ہو چھن ہوا نے تمام محاذوں پر دیہی احیا کو تیز کرنے کی کوششوں پر زور دیا ہے۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن ہو نے صوبائی سطح کے عہدیداروں کے لیے دیہی بحالی کو فروغ دینے سے متعلق ایک سیمینار کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں عہدیداروں کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ دیہی اور زرعی ترقی کے قانون کی پابندی کریں، کام کے طریقوں کو بہتر بنائیں، کام کے لیے منظم اور مجموعی منصوبہ بندی کو مضبوط کریں، اور مقامی حالات کی روشنی میں بتدریج اور مستحکم انداز میں دیہی احیا کو فروغ دیں۔ انہوں نے کہا کہ رسمی طر یقہ کار اور بیوروکریسی کی مخالفت کے لیے کوششیں کی جانی چاہئیں، انہوں نے ٹھوس نتائج حاصل کرنے کے لیے فعال اقدامات کرنے اور تخلیقی طور پر حقیقت پر مبنی اقدامات کو نافذ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی