بیجنگ(شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے بچوں کی صحت مند اور ہمہ جہت ترقی کو فروغ دینے کی کوششوں پر زوردیتے ہوئے یکم جون کو بچوں کے عالمی دن سے قبل ملک بھر کے بچوں کو اس دن کی مبارکباد دی ہے۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین،صدر شی نے ان خیالات کااظہار چائنہ نیشنل چلڈرن سینٹر کے قیام کی 40ویں سالگرہ کے موقع پر مبارکباد کے ایک خط میں کیا۔
چینی صدر نے اپنے خط میں بچوں کی خدمت کے لیے اس مرکز کی 40 سالہ کوششوں اور پارٹی اور ملک کے لیے صلاحیتوں کی تعمیر میں اس کے تعاون کو اجاگر کیا۔
صدر شی نے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ مرکز بچوں کے لیے رہنما اور سرپرست کے طور پر کام کرتے ہوئے ان کی صحت مند اور ہمہ جہت ترقی کو دلجمعی سے فروغ دے گا۔