i بین اقوامی

برطانیہ میں شدید گرمی کے خدشے پر قومی ایمرجنسی کا اعلانتازترین

July 16, 2022

برطانیہ میں شدید گرمی کے خدشے پر قومی ایمرجنسی کا اعلان کردیا گیا۔برطانیہ کے کچھ حصوں میں آئندہ ہفتے پیر اور منگل کو درجہ حرارت ریکارڈ بلندی تک جاسکتا ہے جس کے باعث انتہائی گرمی پڑنے کی ریڈ وارننگ جاری کی گئی ہے، میٹ آفس کے مطابق درجہ حرارت 40 سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔
25 جولائی 2019 کو کیمبرج یونیورسٹی بوٹینک گارڈن میں برطانیہ میں اب تک کا سب سے زیادہ درجہ حرارت 38.7 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔محکمہ موسمیات نے جمعہ کو اپنی ویب سائٹ پر کہا کہ پیر اور منگل کو غیر معمولی گرمی پڑنے اور خاص طور پر شہری علاقوں میں راتیں بھی گرم ہونے کا امکان ہے۔سب سے زیادہ انتباہ لندن اور وسطی انگلینڈ کے کچھ حصوں کیلئے ہے جہاں لوگوں کو زیادہ گرم موسم کا سامنا ہوگا۔یوکے ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی کا کہنا ہے کہ لیول فور کا مطلب ہے کہ شدید گرمی کی وجہ سے صحت مند افراد بھی بیمار پڑسکتے ہیں جبکہ بزرگوں اور کمزوروں کی حفاظت کے لیے اضافی اقدامات کی ضرورت ہے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی