i بین اقوامی

چین کی ایک مرتبہ پھر امریکی قیادت کے تائیوان جانے کی صورت میں امریکہ کو سنگین نتائج کی دھمکیتازترین

August 02, 2022

چین کی امریکی قیادت کے تائیوان جانے کی صورت میں امریکہ کو سنگین نتائج کی دھمکی دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکرنینسی پلوسی نے تائیوان کا دورہ کیا تو فوج کو متحرک کردیں گے،چینی دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نینسی پلوسی کے دورے تائیوان کے موقع پر چینی افواج خاموش نہیں بیٹھے گی ،ترجمان چینی دفتر خارجہ زو لی جین نے کہا کہ نینسی پلوسی کا دورہ تائیوان چین کی خودمختاری اور آزادی کو چیلنج کرنا ہے، ایسی صورت میں چین کی طرف سے سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا،ایک سوال کے جواب میں چینی دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہاکہ انتباہ کے باوجود کسی بھی ایسے اقدام کی صورت چین کی طرف سے آنے والے ردعمل کا انتظار کرنا ہوگا،دوسری جانب چائنا لبریشن آرمی نے نینسی پلوسی کے متوقع دورے کے پیش نظرسرحد پراپنی سرگرمیوں کو تیز کردیا ہے،امریکی وزیر خارجہ انتونی بلنکن کا کہنا تھا کہ تائیوان کا دورہ اسپیکر کی اپنی صوابدید ہے،ان کی حفاظت کے حوالے سے تمام ضروری اقدامات کو یقینی بنایا گیاہے ۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی