• 7.39c
  • |
  • Dublin, United States
  • |
  • Nov, 24th, 24

i بین اقوامی

جعلسازی سے بچنے کیلئے سعودی عرب کا حج ویزا کا آن لائن پورٹل متعارفتازترین

June 15, 2022



سعودی عرب نے جعلی ٹریول ایجنسیز کے خلاف کریک ڈائون کرنے کے لیے متعدد مغربی ممالک سے خواہشمند عازمین حج کے لیے سرکاری آن لائن پورٹل کے ذریعے ویزا کی درخواست دینا لازمی قرار دے دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی حکام نے کہاکہ نئے نظام کا اطلاق امریکا، کینیڈا، برطانیہ، یورپ اور آسٹریلیا پر ہوگا۔ایک اور سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ پہلے عازمین حج ٹریول ایجنسیوں کے ذریعے رجسٹریشن کروا سکتے تھے جو حج کے سفر کا اہتمام کرتی تھیں مگر یہ ایک ایسا نظام تھا جو بعض اوقات جعلسازی کا باعث بنتا تھا جس میں جعلی ٹریول ایجنسیاں متاثرین کے پیسے لوٹتی تھیں۔وزارت حج نے ٹوئٹر پر جاری کردہ بیان میں کہا کہ سعودی عرب کی سرکاری میڈیا نے ایک ہفتہ قبل آن لائن پورٹل کا اعلان کیا تھا جس میں رجسٹریشن کی مدت پیر کو ختم ہوچکی ہے اور جن عازمین حج نے رجسٹریشن کرائی ہے ان کو حج ویزا کی قرعہ اندازی میں شامل کیا جائے گا۔ایک سرکاری عہدیدار نے اعتراف کیا کہ متاثرہ ممالک سے تعلق رکھنے والے کچھ مسلمانوں نے آن لائن پورٹل کے اعلان سے قبل ہی ٹریول ایجنسیوں کے ذریعے خود کو رجسٹر کرنے کی کوشش کی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ان کو بھی حج ویزا کی قرعہ اندازی میں شامل کیا جائے گا جس کی تاریخ کا اعلان تاحال نہیں کیا گیا لیکن شرط یہ ہے کہ انہوں نے وزارت حج کی تسلیم شدہ ایجنسی کے ذریعے رجسٹریشن کرائی ہو۔


کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی