i بین اقوامی

امریکہ میں ' بجلی بحران کا رہ منڈلانےخط لگا 'بجلی کے بحران کا خدشہتازترین

July 09, 2022


سپر پاور امریکا پر بھی بجلی بحران کا خطرہ منڈلانے لگا ہے جس کی وجہ عالمی سطح پر بڑھتے درجہ حرارت کے نتیجے میں گرڈ پر پڑنے والا دبائو ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکہ کے بجلی فراہم کرنے والے اداروں کو سپلائی کی کمی کا سامنا ہے جس کی وجہ عالمی سطح پر بڑھنے والا درجہ حرارت ہے جس کی وجہ سے گرڈ پر دبائو بڑھ رہا ہے کیونکہ گرمی سے بچنے کیلیے ایئرکنڈیشن کے استعمال میں غیر معمولی اضافہ ہوگیا ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق امریکا میں موسم پہلے ہی 30 سالہ اوسط سے 21 فیصد زیادہ گرم ہے اور اسی حوالے سے فیڈرل انرجی ریگولیٹری کمیشن (ایف ای آر سی) جیسی پاور ریلئیبلٹی کی ذمے دار وفاقی ایجنسیوں نے خبردار کیا ہے کہ ملک کے مغربی نصف حصے میں گرڈز کو اس موسم گرما میں مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے کیونکہ صارفین گرمی سے بچنے کے لیے ایئر کنڈیشنرز کا استعمال بڑھا رہے ہیں۔پاور کمپنیوں کو خدشہ ہے کہ وہ بندش سے بچنے کے لیے آلات کو اتنی تیزی سے ٹھیک کرنے کے لیے اسپیئر پارٹس دستیابی کو یقینی نہیں بناسکیں گے کیونکہ دستیاب آلات پہلے ہی گرمی کی وجہ سے مسائل کا سامنا کررہے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گرڈ آپریٹرز کو اس وقت ٹرانسفارمرز کی شدید کمی کا سامنا ہے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی