i بین اقوامی

قابض صہیونی افواج نے فلسطینی سماجی کارکن کو قبلہ اول سے بے دخل کردیاتازترین

July 09, 2022

قابض اسرائیلی حکام نے مقبوضہ بیت المقدس کے باشندے نضال ابراہیم صیام کو ایک ہفتے کے لیے مسجد اقصیٰ سے بے دخل کرنے کا فیصلہ سنایا۔ صہیونی حکام کی طرف سے جاری کردہ اس فیصلے کی بار بار تجدید کی جا سکتی ہے۔نضال کے اہل خانہ نے قدس پریس کو بتایا کہ قابض حکام کی انٹیلی جنس نے اس کے بیٹے نضال صیام سے رابطہ کیا اور اسے مقبوضہ بیت المقدس کے پرانے شہر میں واقع قشلہ مرکز میں پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا۔ وہاں پر اسے ایک نوٹس دیا گیا جس میں اسے قبلہ اول میں داخلے سے روکنے کا حکم دیا گیا ہے۔اہل خانہ نے وضاحت کی کہ صیام کو مقبوضہ بیت المقدس کے قصبے سلوان میں "راس العمود" محلے میں اس کے گھر پر کئی بار دھاوا بولا گیا اور اسے گرفتار کرکے تھانوں میں نظر بند کیا گیا۔صیام کے اہل خانہ نے نشاندہی کی کہ قابض حکام نے ان کے بیٹے کو متعدد بار مسجد اقصیٰ سے ایک ہفتے سے پانچ ماہ تک مختلف ادوار کے لیے بے دخل کیا۔قابض اسرائیلی حکام القدس، پرانے شہر اور مسجد اقصیٰ سے بے دخلی کے فیصلوں کے ساتھ القدس کے باشندوں کو نشانہ بناتے ہیں، جن میں مذہبی اور محب وطن شخصیات، کارکنان، آزاد کیے گئے قیدی، المرابطین اور مرابطات شامل ہیں۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی