i بین اقوامی

فلسطین کا اسرائیلی آبادکاری کے نئے منصوبوں کے خلاف انتباہتازترین

July 19, 2022

فلسطین نے امریکی صدر جوبائیڈن کی جانب خطے کے دورے کے بعد اسرائیلی آبادکاری کے نئے منصوبوں کیخلاف متبنہ کیا ہے۔اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل کی منصوبہ بندی و تعمیراتی کمیٹی بیت المقدس کے جنوب مشرق میں آبادکاروں کیلئے 2 ہزار بستیوں کی تعمیر کے منصوبوں کو آگے بڑھائے گی۔
ان منصوبوں کے کچھ حصوں کو امریکی صدر کے دورہ کے بعد تک کیلئے ملتوی کر دیا گیا تھا ، فلسطینی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ یہ دورے کے دوران آبادکاری  مستحکم اور مضبوط کرنے کیلئے بدترین اسرائیلی استحصال ہے۔بیان میں بین الاقوامی برادری اور امریکی انتظامیہ سے کہا گیا ہے کہ وہ چوکس رہیں اوراس مسئلے پر توجہ دیں ، خاص طور پر جب سے امریکی صدر جوبائیڈن نے یکطرفہ اقدامات کوروکنے کا مطالبہ کیا ہے جن میں سب سے اہم آبادکاری ہے۔اسرائیلی بستیوں کا مسئلہ دیرینہ فلسطین اسرائیل تنازعہ کا ایک نمایاں پہلو ہے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی