i بین اقوامی

افغانستان: سیلاب اور ہیضے سے ہلاکتوں کی تعداد 46ہو گئیتازترین

July 14, 2022

افغانستان کے وسطی صوبہ اورزگان میں شدید بارشوں کے نتیجے میں ا?نے والے سیلاب نے تباہی مچادی جہاں متعدد گھر سیلابی ریلیکی نذرہوکر26 افغان شہری جاں بحق جبکہ جنوبی صوبہ ہلمند میں ہیضہ کی وبا پھوٹ جانے سے سینکڑوں بچے متاثر ہوکر20 بچے انتقال کرگئے۔افغان میڈیا کی رپورٹس کے مطابق وسطی صوبہ اورزگان کے اضلاع خاص اورزگان'گیزاب اور چورہ میں گزشتہ کئی روز سے جاری شدید بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلاب نے تباہی مچادی جہاں بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصانات ہوگئے۔درجنوں گھرسیلابی ریلے میں بہہ جانے سے کم از کم 26 افغان شہری جاں بحق اور متعدد دیگر زخمی ہوگئے۔
سینکڑوں ایکڑ زرعی اراضی کے علاوہ باغات اور کھڑی فصلوں کوشدید نقصان پہنچا ہے۔ادھر جنوبی صوبہ ہلمند کے ضلع بغران میں ہیضہ کی وبا پھوٹ گئی ہے جس کے نتیجے میں 120 سے زائد افراد متاثر ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مقامی اسسٹنٹ دائریکٹرمولوی محمدقاسم ریاض کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ گزشتہ دو دونوں کے دوران 20 بچے زندگی ہارگئے ہیں۔ محکمہ صحت کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر نقیب اللہ فتح کے مطابق دیگر اضلاع سے میڈیکل ٹیمیں طلب کرلی گئی ہیں۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی