i بین اقوامی

سفارتکاری پر چینی صدر کے خیالات کے مطالعہ پر سمپوزیم کا انعقادتازترین

July 27, 2022


سفارتکاری پر چینی صدر شی جن پھنگ کے خیالات کے مطالعہ سے متعلق ایک سمپوزیم کا بیجنگ میں انعقاد کیا گیا۔ چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ یی نے تقریب میں شرکت کی اور خطاب کیا۔ وانگ نے اپنی تقریر میں کہا کہ چینی خصوصیات کے ساتھ بڑے ملک کی سفارت کاری کے معمار کے طور پر کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی نے بین الاقوامی حالات کے بارے میں گہری بصیرت اور وقت کے دھارے کے مکمل ادراک کے ساتھ شی جن پھنگ کی سفارت کاری کے بارے میں سوچ قائم کی ہے۔وانگ نے کہا کہ سفارت کاری کے بارے میں شی جن پھنگ کی سوچ نے نئے دور میں چین کے خارجہ امور کو چلانے کے لیے بنیادی اورعملی رہنمائی فراہم کی ہے، چینی حکمت اور اہم عالمی مسائل کا حل فراہم کیا ہے اور انسانی ترقی اور پیشرفت کے لیے اتفاق رائے اور ہم آہنگی پیدا کرنے میں مدد کی ہے۔وانگ نے سفارت کاری کے بارے میں شی جن پھنگ کی سوچ کو مزید سمجھنے اور اس پر عمل درآمد بارے زور دیا۔یہ سمپوزیم مشترکہ طور پر شی جن پھنگ تھاٹ آن ڈپلومیسی ریسرچ سینٹر نے منعقد کیا، جسے چینی وزارت خارجہ نے چائنہ انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل اسٹڈیز اورسی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پارٹی اسکول سے منسلک ایک اخبار پریس آف اسٹڈی ٹائمز کے تعاون سے قائم کیا تھا۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی