i بین اقوامی

روسی وزارت دفاع کے سرمت بیلسٹک میزائل ، ایس500 فضائی دفاعی نظام کیلئے معاہدے طے پا گئےتازترین

August 18, 2022

روس کی وزارت دفاع نے اپنے فوجی دستوں کیلئے سرمت بین البراعظمی بیلسٹک میزائل اور ایس500 فضائی دفاعی نظام کی فراہمی کے معاہدوں پر دستخط کر دیئے ہیں۔تاس نیوز ایجنسی کی خبر کے مطابق نائب وزیر دفاع الیکسی گریوروچکو اور میخائف سٹیٹ راکٹ سنٹر کے سی ای او ولادی میردیگٹیار نے فوج کے انٹرنیشنل ملٹری ٹیکنیکل فورم 2022 کے دوران سرمت میزائلوں کی تیاری اور ترسیل کے معاہدے پر دستخط کیے۔تاس کی رپورٹ کیمطابق فورم کے دوران نائب وزیر دفاع الیکسی گریوروچکو اور ویٹالے نیسکورودوف کے نائب سی ای او الماز۔ اینٹے نے جدیدترین ایس 500 فضائی دفاعی نظام کی فراہمی کے معاہدے پر بھی دستخط کیے۔روس کے صدر ولادی میر پوتن نے جون میں کہا تھا کہ ملک کے پہلے سرمت بین البراعظمی بیلسٹک میزائل سسٹم کو سال کے آخر تک جنگی بیڑے میں شامل کر لیا جائیگا۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی