i بین اقوامی

سری لنکا میں سیاسی بحران شدت اختیار کر گیا، سری لنکن عوام کا نئے صدر کو تسلیم کرنے سے انکارتازترین

July 23, 2022

سری لنکن عوام نے پارلیمنٹ سے منتخب ہونے والے نئے صدر کو بھی تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بغاوت جاری رکھیں گے،عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق سیکڑوں مظاہرین کولمبو میں گوٹا گوگاما پرجمع ہوئے جہاں گزشتہ ہفتے ہی انہوں نے گوٹابایا راجا پاکسے کے بطور صدر استعفی کا جشن منایا تھا،ہجوم سے خطاب کرتے ہوئے احتجاجی رہنمائوں نے چھٹی مرتبہ وزیر اعظم رہنے والے 73 سالہ رانیل وکرما سنگھے کو نئے سربراہ مملکت کے طور پر قبول کرنے سے انکار کر دیا اور انہیں ملک کے بد ترین معاشی اور سیاسی بحران کا جزوی طور پر ذمہ دار ٹھہرایا،انٹر یونیورسٹی اسٹوڈنٹ فیڈریشن کے رہنما وسانتھا مدلیگے نے کہا کہ انہوں پارلیمنٹ نے آج ایک نئے صدر کا انتخاب کیا ہے لیکن وہ صدر ہمارے لیے نیا نہیں ہے یہ عوام کا مینڈیٹ نہیں ہے،انہوں نے کہا کہ ہم گوتابایا راجا پاکسے کو باہر کرنے میں کامیاب ہو گئے جنہوں نے تقریبا 60 لاکھ 90 ہزار ووٹ حاصل کیے تھے لیکن رانیل وکرم سنگھے نے اب بیک سیٹ کے ذریعے صدارت کی سیٹ حاصل کر لی ہے، رانیل ہمارے صدر نہیں ہیں، عوام کا مینڈیٹ سڑکوں پر ہے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی