ایران نے 2015 کے جوہری معاہدے کی بحالی کے لیے مذاکرات کے دوبارہ شروع کرنے کے وقت کے حوالے سے مستقبل قریب میں معاہدہ طے پانیکی توقع کااظہار کیا ہے۔ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے پیر کوہفتہ وار پریس کانفرنس میں کہا کہ ممکن ہے کہ ہم مذاکرات کے وقت کے حوالے سے مستقبل قریب میں کسی نتیجے پر پہنچ جائیں۔ترجمان نے کہا کہ ان کا ملک کسی بھی ایسے اقدام کا خیرمقدم کرتا ہے جس سے معاہدے تک پہنچنے میں مدد ملے۔مذاکراتی عمل میں منطقی اور معقول نتائج کی امید کااظہار کرتے ہوئے انہوں نیامریکہ پر زور دیا کہ وہ ایک منطقی، معقول اورپائیدار معاہدے کے لیے اپنی خواہش کا اظہار اور انحراف کرنے والے مسائل سے گریزکرے۔ترجمان نے کہا کہ معاہدے تک پہنچنا ایران کے لیے ایک سنجیدہ حکمت عملی ہے، کیونکہ ایک معاہدہ ہی ہمارے ملک اور دوسرے فریق کے مفادات کا تحفظ کر سکتا ہے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی