• -4.72c
  • |
  • Dublin, United States
  • |
  • Jan, 24th, 25

i بین اقوامی

تین دن میں چھ ہزار سے زائد عمرہ ویزے جاری کئے،سعودی وزارت حجتازترین

August 02, 2022

سعودی وزارت حج نے گزشتہ تین روز میں بیرون مملکت سے آنے والے چھ ہزار سے زائد زائرین کوعمرہ ویزے جاری کیے ،عرب میڈیاکے مطابق وزارت حج وعمرہ دیگر متعلقہ اداروں کے تعاون سے عمرہ زائرین کو مختلف سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنا رہی ہے،وزارت حج و عمرہ کے مطابق بیرون مملکت سے عمرہ زائرین کو سرکاری ویب سائٹ کے ذریعے ویزہ حاصل کرنے، عمرہ پیکیج خریدنے اور پیکیج کی رقم آن لائن ادا کرنے کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے،سرکاری ویب سائٹ پر زائر عمرہ ویزہ کی درخواست پیش کرسکتا ہے،آن لائن عمرہ ویزہ فارم بھرنے کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے، رجسٹرڈ ای پلیٹ فارم کے ذریعے بیرون مملکت سے عمرے کے لیے آنے والے اپنے لیے مناسب پیکیج کا انتخاب بھی خود کرسکتے ہیں،اعتمرنا ایپ کے ذریعے عمرہ کی ادائیگی کے لیے دن اور وقت کا تعین کیا جا سکتا ہے۔ عمرہ ویزہ ملنے پر مسجد نبوی شریف کی زیارت کا وقت بھی متعین کیا جا سکتا ہے، یہ سب کچھ 24 گھنٹے آن لائن ممکن ہو گیا ہے،عمرہ زائر کے لیے آنے جانے کا ٹکٹ، انشورنس سکیم اور مملکت میں رجسٹرڈ عمرہ کمپنی سے فیلڈ سروس پیکیج، ٹرانسپورٹ اور رہائش کی بکنگکرانا ضروری ہے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی