سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے برطانیہ میں مقیم تمام پاکستانیوں اور کشمیریوںپر زوردیاہے کہ وہ برطانیہ کی رکن پارلیمنٹ اوربرطانوی پارلیمنٹ میں کشمیر کے بارے میں کل جماعتی پارلیمانی گروپ کی چیئرپرسن ڈیبی ابراہمزکی طرف سے شروع کی گئی پٹیشن پر دستخط کریں جس میں بھارت سے جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کے منصفانہ ٹرائل کا مطالبہ کیاگیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چوہدری محمد سرور نے ایک بیان میں کہا کہ ہمیں 18جولائی سے پہلے 10ہزار دستخطوں کی ضرورت ہے تاکہ برطانوی حکومت مقبوضہ جموں وکشمیر میںبھارتی فوجیوں کی طرف سے جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔انہوں نے برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں اور کشمیریوں پر زور دیا کہ وہ بڑی تعداد میں پٹیشن پر دستخط کریں۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی