ایکواڈور کے شہرسانتو ڈومیگو کے جیل میں فسادات کے دوران کم از کم 13 قیدی ہلاک اور دیگر 2 زخمی ہوگئے۔ مقید افراد بارے قومی جامع دیکھ بھال سروس نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا کہ قومی پولیس، مسلح افواج اور وزارت صحت عامہ کو ہنگامی بنیادوں پر بلاکر صورتحال کو قابو میں کیا گیا۔اسی جیل میں 9 مئی کو بھی تشدد کے واقعات ہوئے تھے جس میں 44 قیدی مارے گئے تھے۔ایکواڈورکا جیل نظام منشیات کی اسمگلنگ کے حریف گروہوں کے درمیان تصادم کے سبب سنگین بحرانی کیفیت سے دوچار ہے۔ملک کی جیلوں میں 2021 کے دوران ہونے والے فسادات میں 300 سے زائد قیدی ہلاک ہوئے تھے۔ حکومت نے منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں کا اعلان کیا ہے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی