برلن (آئی ا ین پی ) جرمن دارالحکومت برلن میں قائم متعدی امراض کے تحقیقی ادارے رابرٹ کوخ انسٹیٹیوٹ (RKI) جرمنی میں لوگوں کو دوبارہ کورونا کا شکار ہونے سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا چاہیے۔ خاص طور سے سماجی فاصلہ رکھنے، ماسک پہننے اور حفظان صحت کے اصولوں پر عمل کرنا ضروری ہے۔ رابرٹ کوخ انسٹیٹیوٹ کی طرف سے ایک بار پھر ان ہدایات پر زور دینے کا پس منظر کورونا کیسز میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہے۔ آر کے ای کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کے ویریئنٹ اومیکرون کے پھیلا میں واضح اضافہ ہوا ہے۔ رابرٹ کاخ انسٹیٹیوٹ کی رپورٹ سے انکشاف ہوا ہے کہ گزشتہ ہفتوں کے مقابلے میں انتہائی نگہداشت کی یونٹ آئی سی یو میں کووڈ انیس کیسز کے شکار افراد کے داخلوں میں ایک بار پھر اضافہ ہوا ہے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی