امریکہ نے القاعدہ کے رہنما الظواہری کو مارنے کے لیے چاقوں سے لیس میزائل کا استعمال کیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکہ نے ممکنہ طور پر ہیل فائر آر نائن ایکس نامی مخصوص میزائل استعمال کیا جس میں بارودی مواد کے بجائے بلیڈز اور چاقو لگے ہوئے تھے۔ یہ بلیڈز اپنے ہدف کے جسم کو نشانہ بناتے ہیں تاہم اس سے آس پاس کے لوگ متاثر نہیں ہوتے نہ ہی کسی عمارت کو کوئی بڑا نقصان پہنچتا ہے۔ الظواہری کی ہلاکت میں بھی ہیل فائر ڈرون ان کے گھر کی بالکونی میں پہنچا، اور اپنے ہدف کا شکار کر لیا، لیکن گھر پر موجود ان کی بیٹی اور بیوی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی