افغانستان کے شمالی صوبہ جوزجان کے ضلع فیض آباد کے گاں بالا مردیان میں چند روز قبل قدرتی طور پر آگ لگنے کے باعث 800 خاندان بے گھر ہو گئے ہیں۔صوبائی پولیس کے ترجمان عبدالستار حلیمی نے بدھ کے روز نامہ نگاروں کو بتایا کہ بے گھر ہونیوالے خاندان جوزجان کے صوبائی دارالحکومت شبرغان شہر اور ہمسایہ صوبہ بلخ کی جانب روانہ ہو گئے ہیں۔افسر نے کہا کہ 8اگست کو شروع ہونیوالی آگ نے ضلع فیض آباد کے گاں بالا مردیان کو ہر طرف سے اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے جس میں ہر روز 5 یا 6 گھر مکمل یا جزوی طور پر جل جاتے ہیں اور 120رہائشی مکانات جل کر راکھ ہوچکے ہیں۔آتشزدگی کے باعث صوبہ کے ضلع فیض آباد کے گاں بالا مردیان کو شدید نقصان پہنچا ہے اور اس آگ پر ابھی تک قابو نہیں پایا جا سکا ہے۔ آگ لگنے کی وجہ کا تعین بھی نہیں ہوسکا ہے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی