i بین اقوامی

روس یوکرین کے شہر ڈون باس میں پیش قدمی کر رہا ہے' پینٹاگان کی تصدیقتازترین

July 09, 2022


 مسلسل لڑائیوں کے درمیان امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگان) نے تصدیق کی کہ روسی افواج مشرقی یوکرین کے علاقے ڈونباس میں جھڑپوں کے دوران پیش رفت جاری رکھے ہوئے ہیں۔پینٹاگان کے ایک سینئر اہلکار نے مزید کہا کہ آنے والے دن روسی فوج کی ان جگہوں کو برقرار رکھنے کی صلاحیت کا امتحان لیں گے جنہیں اس نے اپنے کنٹرول کا اعلان کیا ہے۔امریکا نے قبضے میں لیے گئے علاقوں کو روس کے لیے ایک چیلنج قرار دیا۔ایک امریکی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ دفاع کا کہنا ہیکہ مہینوں قبل یوکرین میں فوجی آپریشن کے آغاز کے بعد سے روس کو جن مسائل کا سامنا ہے وہ اب بھی موجود ہیں۔یہ پیشرفت اس وقت سامنے آئی ہے جب ڈون باس کے علاقے میں لڑائی شدت اختیار کر گئی ہے اور روس کا اگلا ہدف اس علاقے پر قبضہ کرنا ہے۔روسی فوج نے اپنے مقصد کے حصول کے لیے یوکرینی افواج کے ٹھکانوں اور فوجی انفراسٹرکچر پر حملے جاری رکھنے کا اعلان کیا۔دریں اثنائ شہری مشرقی یوکرین میں بمباری سے متاثرہ شہروں سے انخلاء کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔قابل ذکر ہے کہ روسی افواج نے چند روز قبل مشرقی یوکرین کے لوہانسک پر تقریباً مکمل کنٹرول مسلط کرنے کے بعد ڈونباس علاقے کے دوسرے حصے کی جانب پیش قدمی کی تھی۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی