i آئی این پی ویلتھ پی کے

پیٹرول، بجلی اور مرغی سستی، مگر سبزیوں کی قیمتوں میں بڑے اضافے سے مہنگائی کا بوجھ برقرار،ویلتھ پاکستانتازترین

July 09, 2026

جون 2026 کے دوران ملک بھر میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا۔ پیٹرول، بجلی اور مرغی کی قیمتوں میں نمایاں کمی سے عوام کو کچھ ریلیف ملا تاہم ٹماٹر، پیاز، آلو اور دیگر ضروری غذائی اشیا کی قیمتوں میں تیز اضافے نے گھریلو بجٹ پر دبا برقرار رکھا۔پاکستان ادار شماریات کی جون 2026 کی ماہانہ قیمتوں کے اشاریوں پر مبنی رپورٹ کے مطابق ٹماٹر کی قیمت میں سب سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ شہری علاقوں میں ٹماٹر 90.1 فیصد جبکہ دیہی علاقوں میں 90.2 فیصد مہنگا ہوا۔ اسی طرح پیاز کی قیمت شہری علاقوں میں 20.8 فیصد اور دیہی علاقوں میں 22.3 فیصد بڑھ گئی۔رپورٹ کے مطابق آلو بھی شہری علاقوں میں 17.8 فیصد اور دیہی علاقوں میں 36.5 فیصد مہنگا ہوا۔ اس کے علاوہ تازہ سبزیاں، گندم، آٹا، خوردنی تیل، گھی اور تازہ دودھ کی قیمتوں میں بھی ماہانہ بنیاد پر اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے گھریلو اخراجات میں مجموعی اضافہ دیکھنے میں آیا۔دوسری جانب بعض اہم اشیا کی قیمتوں میں نمایاں کمی بھی سامنے آئی۔ موٹر ایندھن شہری علاقوں میں 12.1 فیصد اور دیہی علاقوں میں 12.7 فیصد سستا ہوا جبکہ بجلی کے نرخ دونوں علاقوں میں 4.3 فیصد کم ہوئے۔مرغی اور انڈوں کی قیمتوں میں بھی خاطر خواہ کمی ریکارڈ کی گئی۔ شہری علاقوں میں مرغی 22.4 فیصد اور دیہی علاقوں میں 21 فیصد سستی ہوئی جبکہ انڈوں کی قیمت شہری علاقوں میں 10.7 فیصد اور دیہی علاقوں میں 11.6 فیصد کم ہوئی جس سے صارفین کو خوراک کے بڑھتے اخراجات کے باوجود کچھ ریلیف ملا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خراب ہونے والی غذائی اشیا کی قیمتوں میں اضافے کے برعکس مختلف دالوں کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی۔

مونگ، ماش، چنا، لوبیا اور بیسن سستے ہوئے جبکہ شہری علاقوں میں مچھلی اور دیہی علاقوں میں تازہ پھلوں کی قیمتوں میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔ چینی کی قیمت شہری علاقوں میں تقریبا مستحکم رہی تاہم دیہی علاقوں میں معمولی اضافہ دیکھا گیا۔غذائی اشیا کے علاوہ بعض دیگر خدمات اور مصنوعات بھی مہنگی ہوئیں۔ اخبارات، کپڑے دھونے کے پاڈر، درزی کی سلائی، طبی تشخیصی ٹیسٹ، ڈاکٹر کی فیس اور مائع ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ دیہی علاقوں میں اسپتالوں کی خدمات کے اخراجات اور تعمیراتی مزدوروں کی اجرتوں میں بھی اضافہ ہوا۔رپورٹ کے مطابق سالانہ بنیاد پر قیمتوں کا رجحان ماہانہ اعدادوشمار سے مختلف رہا۔ اگرچہ آلو، انڈے، چینی اور کئی اقسام کی دالیں گزشتہ سال کے مقابلے میں سستی رہیں تاہم گندم، آٹا اور پیاز کی قیمتوں میں نمایاں سالانہ اضافہ برقرار رہا۔شہری علاقوں میں گندم کی قیمت ایک سال پہلے کے مقابلے میں 64.7 فیصد جبکہ آٹے کی قیمت 55.3 فیصد زیادہ رہی۔ دیہی علاقوں میں گندم 62.5 فیصد اور آٹا 61.4 فیصد مہنگا ہوا جبکہ پیاز کی قیمت شہری علاقوں میں 60.1 فیصد اور دیہی علاقوں میں 83.6 فیصد بڑھ گئی۔پاکستان ادار شماریات کے مطابق جون کے دوران ایندھن اور توانائی کی قیمتوں میں کمی سے عوام کو کچھ ریلیف ضرور ملا، تاہم تازہ سبزیوں اور گندم سے تیار ہونے والی اشیا کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھا کے باعث صارفین کو خوراک کے اخراجات کے حوالے سے بدستور مشکلات کا سامنا رہا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی ویلتھ پاک