پاکستان کے تیل اور گیس کی تلاش کے شعبے کو رواں مالی سال 25-2024 کی پہلی سہ ماہی کے دوران مالیاتی کارکردگی میں نمایاں کمی کا سامنا کرنا پڑا۔ ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں سیکٹر نے خالص فروخت میں 11فیصدکمی اور خالص منافع میں 20فیصدکمی کی اطلاع دی۔ فہرست میں تیل اور گیس کی فرموں نے مجموعی طور پر 232.9 بلین روپے کی خالص فروخت کی جو کہ 262.4 بلین روپے تھی۔ اس شعبے کی فروخت میں کمی بنیادی طور پر خام تیل کی باسکٹ کی اوسط قیمت میں کمی کی وجہ سے تھی جو چین کی طرف سے کمزور مانگ، سٹریٹجک جیو پولیٹیکل چالوں اور بڑی معیشتوں میں سست اقتصادی سرگرمیوں کے امتزاج سے کارفرما تھی۔ مزید برآں، ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافے کے ساتھ گیس کی اوسط قیمت میں کمی سے فروخت متاثر ہوئی۔آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے اس شعبے کی طرف سے پوسٹ کی گئی کل آمدنی میں سب سے زیادہ 46فیصدکا حصہ ڈالا اس کے بعد پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ نے 28فیصدشراکت کے ساتھ حصہ لیا۔ ماری پیٹرولیم کمپنی لمیٹڈ 19فیصدحصص کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے جبکہ پاکستان آئل فیلڈز لمیٹڈ چوتھے نمبر پر ہے جس نے سیکٹر کی کل فروخت میں 7فیصدحصہ ڈالا ہے۔خالص منافع کے لحاظ سے آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈنے 47فیصدشیئر کے ساتھ اس شعبے کی قیادت کی۔
پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈاور ماری نے سیکٹر کی مجموعی آمدنی میں بالترتیب 27 اور 22فیصدکا حصہ ڈالا، جب کہ پاکستان آئل فیلڈز لمیٹڈنے سب سے چھوٹا حصہ ریکارڈ کیا، جو کل خالص منافع کا 3فیصدہے۔آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈملک کی سرکردہ سرکاری تیل اور گیس کی تلاش کی کمپنی، نے گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں کے دوران آمدنی میں 12فیصدکمی، خالص منافع میں 16فیصدکی کمی اور فی حصص آمدنی میں 16فیصدکی کمی درج کی ہے۔ آمدنی میں یہ کمی بنیادی طور پر نقل و حمل کے زیادہ چارجز اور ایکسپلوریشن اور متوقع اخراجات میں اضافے کی وجہ سے تھی۔پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈملک کے کلیدی گیس فراہم کنندہ، نے کے لیے خالص منافع میں 20فیصدکمی کی اطلاع دی، بنیادی طور پر فروخت میں کمی، آپریٹنگ اور انتظامی اخراجات میں اضافہ، اور اعلی مالیاتی اخراجات کی وجہ سے۔ اس مدت کے لیے خالص فروخت گزشتہ سال کی اسی مدت کے 77.4 ارب روپے کے مقابلے میں گھٹ کر 66.1 بلین روپے رہ گئی۔مالی سال 25 کی پہلی سہ ماہی میںماری نے 0.3 فیصد کا معمولی خالص منافع میں اضافہ ریکارڈ کیا جو کہ کے 19.1 بلین روپے کے مقابلے میں 19.2 بلین روپے تک پہنچ گیا۔
ریونیو میں 6فیصدکی کمی کے باوجود 45.2 بلین روپے تک کمپنی نے اپنے منافع کو برقرار رکھا جس کی وجہ سے خالص مالیاتی آمدنی میں خاطر خواہ اضافہ ہوا۔ پاکستان آئل فیلڈز لمیٹڈنے 2.5 بلین روپے کا منافع بعد از ٹیکس حاصل کیاجو پچھلے سال کی اسی مدت کے دوران 9.7 بلین روپے سے نمایاں طور پر کم ہے۔ یہ منافع مالی سال 24 کی اسی مدت میں 34.2 روپے فی حصص کے مقابلے میں 9.05 روپے فی حصص کی آمدنی ہے۔یہ شعبہ گزشتہ برسوں کے دوران اپنی چمک کھو چکا ہے کیونکہ یہ چیلنجوں سے نبرد آزما ہے جس میں ذخائر کی کمی، پیداواری بہا ومیں کمی اور چھوٹی دریافتیں شامل ہیں۔ مزید برآں، پالیسی میں عدم مطابقت اور گردشی قرضوں کے جمع ہونے نے اس شعبے کی سست روی کا باعث بنا ہے۔ ان جاری مسائل کے نتیجے میں، برٹش پیٹرولیم جیسے کئی بین الاقوامی پلیئرز پاکستان کی تیل اور گیس کی مارکیٹ سے نکل چکے ہیں۔سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنے کے لیے ریگولیٹری فریم ورک کو بڑھانے اور فیصلہ سازی میں مستقل مزاجی کے قیام کی ضرورت ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی ویلتھ پاک