i آئی این پی ویلتھ پی کے

کھیپوں کے لیے چارجز کم کرنے سے کراچی پورٹ بین الاقوامی شپنگ لائنوں کے لیے مثالی منزل بن گئی: ویلتھ پاکستانتازترین

September 25, 2025

کراچی پورٹ ٹرسٹ نے کھیپوں کے لیے چارجز کو کم کر دیا ہے جس سے کراچی پورٹ بین الاقوامی شپنگ لائنوں کے لیے تین بڑی ہمسایہ بندرگاہوں ممبئی، موندرا اور چابہار کے مقابلے میں ایک مثالی منزل بن گئی ہے۔وزارت سمندری امور کی طرف سے مرتب کردہ چھ بین الاقوامی بندرگاہوں کے تقابلی مطالعے کے مطابق، یہ بندرگاہیں بحری جہازوں کے لیے چار مختلف پیمائشیں استعمال کر رہی ہیں۔اس تحقیق میں کراچی پورٹ کا موازنہ چھ بین الاقوامی بندرگاہوں سے کیا گیا ہے، جن میں ممبئی پورٹ انڈیا)موندرا (انڈیا، جبل علی پورٹ یو اے ای) بندر عباس (ایران) سلالہ (عمان) چابہار (ایران شامل ہیں۔ویلتھ پاکستان کے ساتھ بات کرتے ہوئے

میری ٹائم منسٹری کے ایک سینئر اہلکار نے کہا کہ لاگت کا یہ فائدہ علاقائی تجارت میں پاکستان کی مسابقت کو مضبوط کرتا ہے، اور یہ سستی اور موثر پورٹ سروسز کے حصول کے لیے شپنگ لائنوں کے لیے ایک پرکشش آپشن بناتا ہے۔جب ممبئی، موندرا اور چابہار بندرگاہوں سے موازنہ کیا جائے تو کراچی پورٹ کے چارجز نمایاں طور پر کم ہیں۔ یہ بندرگاہیں بالترتیب 6,781، 17,589، اور 1,526 ڈالرچارج کرتی ہیںجو ہمارے نرخوں سے زیادہ ہیں۔کے پی ٹی ہر کھیپ کے لیے 26,100 ڈالرچارجز کے طور پر جمع کرتا ہے۔ اس فیس میں 7,000 پائلٹیج چارجز، 9,100 پورٹ واجبات، 2,800 برتھ ہائر فیس اور 7,200 ڈالرٹگیج فیس شامل ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی ویلتھ پاک