چینی خلائی جہاز شینژو-15 کے خلاباز 4جون کو واپس زمین پر آئیں گے
جیوچھوان (شِنہوا) چین کے خلائی جہاز شینژو -15 کے خلاباز اپنے تمام طے شدہ کام مکمل کر کے 4 جون کو زمین پر واپس آئیں گے۔
چائنہ مینڈ اسپیس ایجنسی (سی ایم ایس اے) نے جمعہ کو بتایا کہ تینوں خلابازوں نے جمعہ کو خلائی اسٹیشن کا کنٹرول خلائی جہاز شینژو-16 کے عملے کے حوالے کرتے ہوئے ملک کی جانب سے دوسری بار خلا میں عملے کی تبدیلی کا عمل مکمل کیا۔
تینوں خلاباز شمالی اندرونی منگولیا خود اختیارعلاقے میں ڈونگ فینگ لینڈنگ سائٹ پر اتریں گے۔ سی ایم ایس اے کےمطابق لینڈنگ سائٹ پر تینوں خلابازوں کی واپسی کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے۔
Comment / Reply From
Popular Posts
Newsletter
Subscribe to our mailing list to get the new updates!
