ژانگ یوشیا اور ہی ویڈونگ چین کے مرکزی فوجی کمیشن کے نائب چیئرمن منتخب
بیجنگ (شِنہوا)چین کی اعلیٰ ترین مقننہ، 14ویں نیشنل پیپلز کانگریس (این پی سی) کے سالانہ اجلاس میں ہفتہ کو ژانگ یوشیا اور ہی ویڈونگ کی عوامی جمہوریہ چین کے مرکزی فوجی کمیشن (سی ایم سی) کے نائب چیئرمن کے طور پر توثیق کی گئی۔
این پی سی کے تقریباً3ہزار اراکین نے عوامی جمہوریہ چین کے مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ کی جانب سے کی گئی ان نامزدگیوں کی منظوری کے حق میں ووٹ دیا۔
لی شانگ فو، لیو ژین لی، میاؤ ہوا اور ژانگ شینگ من کی مرکزی فوجی کمیشن کے بطور ممبران توثیق کی گئی۔
Comment / Reply From
Popular Posts
Newsletter
Subscribe to our mailing list to get the new updates!
