توشہ خانہ فوجداری کارروائی سے متعلق کیس بغیر کارروائی کے ملتوی
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے الیکشن کمیشن کی درخواست پر توشہ خانہ فوجداری کارروائی سے متعلق کیس بغیر کارروائی کے ملتوی کر دیا۔ کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے کی، پاکستان تحریک انصاف کے وکیل فیصل چودھری عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ خواجہ حارث کی عدم موجودگی کے باعث عدالت نے بغیر کارروائی کے کیس کی سماعت 5 مئی تک ملتوی کردی، عدالت نے آئندہ سماعت پر درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب کر لیے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
Comment / Reply From
Popular Posts
Newsletter
Subscribe to our mailing list to get the new updates!
