تونسہ شریف،گٹر کی صفائی کے دوران 2افراد جاں بحق
پنجاب کے ضلع تونسہ کی سب تحصیل وہوا میں گٹر کی صفائی کے دوران زہریلی گیس بھرنے سے دو افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک کو زندہ بحفاظت نکال لیا گیا،ریسکیو ذرائع کے مطابق تحصیل وہوا میں نکاسی آب کے لیے علاقہ مکین اپنی مدد آپ کے تحت گٹر کی صفائی کروا رہے تھے۔،گٹر کی گہرائی میں زہریلی گیس جمع ہوگئی جس سے اندر کام کرنے والے دو مزدور محمد اسامہ اور محمد طاہر دم توڑ گئے جبکہ عاشق حسین کو زندہ باہر نکال لیا گیا،ریسکیو ٹیم نے جاں بحق افراد کی لاشیں تونسہ ہسپتال منتقل کردیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
Comment / Reply From
Popular Posts
Newsletter
Subscribe to our mailing list to get the new updates!
