سوشل میڈیا پر تمام پوسٹس جعلی،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا سوشل میڈیا پر کوئی اکاونٹ نہیں،ترجمان ہائیکورٹ
ترجمان لاہور ہائیکورٹ نے چیف جسٹس کے سوشل میڈیا اکانٹس کی تردید کردی۔ ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ محمد امیر بھٹی کا سوشل میڈیا پر کوئی اکانٹ نہیں، سوشل میڈیا پر چیف جسٹس کے نام سے چلنے والی تمام پوسٹس جعلی ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ جعلی اکانٹس اور من گھڑت پوسٹ پر تادیبی کارروائی کے لیے ایف آئی اے کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
Comment / Reply From
Popular Posts
Newsletter
Subscribe to our mailing list to get the new updates!
