صوابی ، پولیس ٹیم کو دیکھتے ہی 2 دہشت گردوں نے خود کو گرنیڈ سے اڑا لیا،ایک  گرفتار

صوابی ، پولیس ٹیم کو دیکھتے ہی 2 دہشت گردوں نے خود کو گرنیڈ سے اڑا لیا،ایک گرفتار

صوابی کے نواحی علاقے ہنڈ میں دو دہشت گردوں نے پولیس ٹیم کو دیکھتے ہی خود کو گرنیڈ سے اڑا لیا، جب کہ ایک کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ پولیس حکام کے مطابق صوابی کے علاقے ہنڈ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاعات پر سیکیورٹی فورسز کے ہمراہ پولیس نے کارروائی کی۔ حکام نے بتایا کہ دہشت گردوں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی، اور دو دہشت گردوں نے خود کو گرنیڈ سے اڑا لیا۔ پولیس حکام نے بتایا کہ ایک دہشت گرد کو پولیس نے گرفتار کرلیا، اور اسے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

Comment / Reply From