سکیورٹی فورسز کا جانی خیل میں آپریشن، فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد ہلاک
سکیورٹی فورسز کا بنوں کے علاقے جانی خیل میں آپریشن، فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خفیہ اداروں کی جانب سے جانی خیل میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے، ہلاک ہونے والا دہشت گرد سکیورٹی فورسز کے خلاف کارروائیوں میں سرگرم رہا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
Comment / Reply From
Popular Posts
Newsletter
Subscribe to our mailing list to get the new updates!
