شاداب خان کی بارات اور ولیمے کی تقریبات 9اور 10فروری کو اسلام آباد میں منعقد کی جائیں گی
قومی ٹیم کے آل رائونڈر شاداب خان کے نکاح کے بعد بارات اور ولیمے کی تاریخیں سامنے آگئیں ،گزشتہ ہفتے شاداب خان کا نکاح سابق کوچ ثقلین مشتاق کی صاحبزادی سے ہوا تھا ،میڈیا رپورٹس کے ذریعے شاداب کی بارات اور ولیمے کی تاریخیں سامنے آئی ہیں جس میں بتایا گیا ہے کہ شاداب کی بارات اور ولیمے کی تقریبات 9اور 10فروری کو اسلام آباد میں منعقد کی جائیں گی، شاداب کی بارات اور شادی کی تقاریب شاہین آفریدی کے نکاح کے بعد منعقد کی جائیں گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
Comment / Reply From
Popular Posts
Newsletter
Subscribe to our mailing list to get the new updates!
